بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نمبرداروں کے ساتھ روابط بہتر بنانے کے لیئے سیکرٹری ریونیو کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 1- نمبرداروں کی خالی آسامیوں کو پر کیا جائے 2- کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نمبرداروں کو عزت دیں اور ان کی بات مانیں جب بھی وہ اپروچ کریں 3- دیہات لیول پر بنائی گئی کمیٹیوں میں نمبردار کی شرکت ضروری بنائی جائے، مثال کے طور پر امن کمیٹی یا زکوات کمیٹی، وغیرہ 4- نمبردار اپنے چوکیدار رکھنے کے لیئے مطلوبہ شخص کی سفارش کریں 5- ریونیو میٹنگز میں قانون کے مطابق نمبردار کو بلایا جائے۔ 6- ٹیکس وصولی کا معاوضہ نمبردار کو دیا جائے 7- نمبردار کی طرف سے ناجائز تجاوزات کی رپورٹ پر ایکشن لیا جائے 8- نمبرداروں کے ساتھ باقاعدگی سے ملاقاتیں کی جائیں تاکہ مستقل خدمات حاصل کی جا سکیں۔