جھنگ(عرفان حیدر سے) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی کورونا رپورٹ پوزیٹو اگئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے خود کو ہاؤس پر ائسولیٹ کر لیا۔ عزیز و اقارب اور افسران و سرکاری ملازمین ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے انسداد کورونا وائرس کے حوالے سے دن رات خدمات سر انجام دیں تھیں۔ شہری دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاک انہیں جلد صحت یابی عطا فرمائے

جھنگ(باٹیانوالا نیوز )مدثر محمود والد محمد عبداللہ عرف پپو جھنگ کا رہائشی 18 سالہ نوجوان مدثر محمود جوکہ سابقہ باٹیاں والا کا رہائشی پپو کریانہ والے کا بیٹا مدثر محمود جوکہ گھر سے باہر گیا پھر واپس نہیں آیا ذہنی توازن بلکل ٹھیک ہے اگر کسی کو اس کے بارے میں پتہ ہو تو پلیز ہم سے رابطہ کریں رپورٹر مہر ذیشان باٹی 03058238493/03076633204

جھنگ(باٹیانوالا نیوز )افسوسناک خبر /شورکوٹ انٹر چینج کے قریب موٹروے پر ملتان جاتے ہوئے مرغیوں سے لدا مزدہ کھڑے ٹرالے کے ساتھ تصادم میں چار افراد موقع پر جان بحق،حادثہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث پیش آیا، جائے حادثہ کی وڈیو جاری، ریسکیو 1122 شورکوٹ

جھنگ(باٹیانوالا نیوز )ناک خبردرکھانہ کا نواحی علاقہ جڑالہ چک نمبر 29 گھگھ کا رہائشی مہر ثاقب علی راجوانہ ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے تفصیل کے مطابق 29 گھگھ کا رہائشی مہر ثاقب راجوانہ والد حاجی فیض احمد راجوانہ آج صبح معمول کے مطابق 29 چک سے جڑالہ 12 ڈی میں اپنی زمین میں جوار کی فصل کاشت کرنے کی وجہ سے اپنے فیٹ ٹریکٹر کو لے کر جا رہا تھا کہ 29 ولے سیم نالے کے قریب اونچائی پر جاتے ہوئے ٹریکٹر نے کلٹی ماری جس سے ٹریکٹر کنٹرول سے باہر ہو گیا اور الٹ گیا جس سے ٹریکٹر ڈرائیور ثاقب راجوانہ ٹریکٹر کے نیچے آگیا اور جان کی بازی ہار گیا عینی شاہدین کے مطابق لوگوں کا بتانا ہے کہ جہاں واقع پیش آیا وہاں سے ابادی کافی دور تھی جس کی وجہ سے لوگ 15 سے 20 منٹ بعد پونچھے یاد رہے کہ ثاقب راجوانہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور جس کی شادی چار ماہ پہلے ہوئی تھی اور ایک ملنسار اور مخلص انسان تھا جس کا نماز جنازہ چک نمبر 29 گھگھ میں ادا کر دیا گیا جس میں مقامی سیاسی و سماجی اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی اللّٰہ گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

باٹیانوالا نیوز

لاہور: کورونا وائرس کا خطرہ،،،،،پنجاب بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئیلاہور: محکمہ داخلہ نے پنجاب کے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیالاہور: دفعہ 144 کے تحت چار یا اسے زائد افراد کھڑے ہونے پر پاپندی ہوگیلاہور: حکومت کی جانب سے پہلے بھی اجتماعات، شادی ہالزاور سکولز کو بند کردیا گیا ہےلاہور: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا

#batinwalanews

#batinwalanews

جھنگ(باٹیانوالا نیوز )ٹوبہ ٹیک سنگھ رجانہ روڈ پر کنو فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کی بنا پر 24مزدور کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔۔زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیاVOٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح میں ہونے والی بارش کے باعث رجانہ روڈ پر کینو فیکٹری میں اچانک شعارٹ سرکٹ ہونے کی بنا پر کرنٹ لگنے سے فیکٹری میں کام کرنے والے 24 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔۔۔۔اطلاع ملنے پر ریسکیو نے زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہےڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں مزدوروں کو طبی امداد دی جارہی ہے تاہم تمام مزدور کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔فوٹیج

باٹیانوالہ کی بہت معروف شخصیت سید قیصر عباس شاہ صاحب ،جن کی تعلیمی خدمات سے لیکر فلاحی خدمات تک ایک بہت بڑی فہرست بنتی ہے،باٹیانوالہ کے وہ تمام صاحبان جو اس وقت کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں ان میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جو آپ کا سٹوڈنٹ نہ ہو،انتہائی خندہ پیشانی سے ملنے والے،ہر وقت مسکراہٹ سجائے اور ہر انسان کی دلجوئی کے لئے ہر وقت حاضر،سفید پوش مگر اللّٰہ نے دنیاوی دولت کم دے کر ایمان اور دل کے اتنے بڑے ہیں کہ ہمیشہ اوپر والے ہاتھوں میں شامل ہوتے ہیں،اللہ ان کو ان کی خدمات کے صدقے بہت ترقی اور برکتوں سے نوازے،،،آمین باٹیاں والا نیوز رپورٹر بلال خان بلوچ ترکی استنبول

باٹیانوالا نیوز چینل میں ہمارا ساتھ دیں

اسلام آباد(باٹیانوالا نیوز ) والدین کی نافرمانی پر سزا کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا ہے۔والدین اولاد کے خیال نہ رکھنے کی شکایت کمیشن کو خط یا فون پر دے سکیں گے۔وارننگ کے بجائے نہ سمجھنے والے بچوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کے پانچویں حصے پر غور و خوص کے بعد نقائص اور دہرے پن کو دور کرنے کے لیے بعض ترامیم کی سفارش کی ہے،کمیٹی نے بزرگ والد کا خیال نہ رکھنے والے بچوں کے لیے سزا اور جرمانہ مقرر کرنے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے،

باٹیانوالا نیوز چینل میں ہمارا ساتھ دیں