
جھنگ(عرفان حیدر سے) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی کورونا رپورٹ پوزیٹو اگئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے خود کو ہاؤس پر ائسولیٹ کر لیا۔ عزیز و اقارب اور افسران و سرکاری ملازمین ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے انسداد کورونا وائرس کے حوالے سے دن رات خدمات سر انجام دیں تھیں۔ شہری دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاک انہیں جلد صحت یابی عطا فرمائے















