‏پندرہ سالہ سلمان خان نویں جماعت کا طالب علم تھا، وہ دس جنوری کو جمعہ کی نماز پڑھنے گھر سے تیار ہو کر نکلا اور واپس نہیں آیا. آج سولہ دن بعد گاؤں کے بچے گھاس کاٹنے نکلے تو انہیں ایک لاش نظر آئی جسے جانور آدھےسےزیادہ کھاچکےتھے،چہرےکی جگہ صرف کھوپڑی بچی تھی.‏سلمان خان گورا چٹا خوبصورت لڑکا تھا جسے ماں باپ نے اس کے کپڑوں اور جوتیوں سے بمشکل پہچانا. بچے ہوں یا بچیاں، ہمارے معاشرے میں کوئی بھی محفوظ نہیں. ہمیں ایک عرصہ ہو گیا سوشل میڈیا پر مطالبہ کرتے ہوئے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے لیکن حکومت کے کانوں پر‏جوں تک نہیں رینگتی. یہ واقعہ مردان کی تحصیل تخت بھائی میں پیش آیا. اب اس مطالبے کو ایک کمپئین کی صورت میں چلانا فرض ہو گیا ہے، آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ میرا ساتھ دیں. انشاءاللہ آج سے یہ تحریک چلائی جائے گی. کیا آپ ہمارا ساتھ دینگے#batianwalanews

Leave a comment