جھنگ(باٹیانوالا نیوز )ناک خبردرکھانہ کا نواحی علاقہ جڑالہ چک نمبر 29 گھگھ کا رہائشی مہر ثاقب علی راجوانہ ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے تفصیل کے مطابق 29 گھگھ کا رہائشی مہر ثاقب راجوانہ والد حاجی فیض احمد راجوانہ آج صبح معمول کے مطابق 29 چک سے جڑالہ 12 ڈی میں اپنی زمین میں جوار کی فصل کاشت کرنے کی وجہ سے اپنے فیٹ ٹریکٹر کو لے کر جا رہا تھا کہ 29 ولے سیم نالے کے قریب اونچائی پر جاتے ہوئے ٹریکٹر نے کلٹی ماری جس سے ٹریکٹر کنٹرول سے باہر ہو گیا اور الٹ گیا جس سے ٹریکٹر ڈرائیور ثاقب راجوانہ ٹریکٹر کے نیچے آگیا اور جان کی بازی ہار گیا عینی شاہدین کے مطابق لوگوں کا بتانا ہے کہ جہاں واقع پیش آیا وہاں سے ابادی کافی دور تھی جس کی وجہ سے لوگ 15 سے 20 منٹ بعد پونچھے یاد رہے کہ ثاقب راجوانہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور جس کی شادی چار ماہ پہلے ہوئی تھی اور ایک ملنسار اور مخلص انسان تھا جس کا نماز جنازہ چک نمبر 29 گھگھ میں ادا کر دیا گیا جس میں مقامی سیاسی و سماجی اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی اللّٰہ گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین