Author: chak no 493 Batianwala news
Batianwala news باٹیاں والا نیوز چینل میں ہمارا ساتھ دیں
گوجرہ. ٹوبہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ویگن الٹ گئی تیس سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے. گوجرہ. روسا ویگن سلطان باہو دربار سے شیخوپورہ جارہی تھی. گوجرہ. زخمی ہونے والے افراد سلطان باہو دربار سے حاضری دے کر آرہے تھے. گوجرہ ٹوبہ روڈ چک نمبر 286 ج ب کے قریب حادثہ پیش آیا. گوجرہ. مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ پہنچایا جارہا ہے. گوجرہ. زخمیوں میں چار افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے. گوجرہ. تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال میں سولہ مریض منتقل کئے گے ہیں.
ٹوبہ ۔ٹیک ۔سنگھ پیارےدوست محمد شہباز ورک سابق انچارج ایلیٹ فورس روڈ ایکسیڈنٹ میں جان بحق ہوگے تھے انکی نمازہ جنازہ آج تھوڑی دیر بعد 10 بجکر 30منٹ پر آبائی گاوں 402 ج ب ورکاں میں ادا کیا جائے گا

بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نمبرداروں کے ساتھ روابط بہتر بنانے کے لیئے سیکرٹری ریونیو کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 1- نمبرداروں کی خالی آسامیوں کو پر کیا جائے 2- کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نمبرداروں کو عزت دیں اور ان کی بات مانیں جب بھی وہ اپروچ کریں 3- دیہات لیول پر بنائی گئی کمیٹیوں میں نمبردار کی شرکت ضروری بنائی جائے، مثال کے طور پر امن کمیٹی یا زکوات کمیٹی، وغیرہ 4- نمبردار اپنے چوکیدار رکھنے کے لیئے مطلوبہ شخص کی سفارش کریں 5- ریونیو میٹنگز میں قانون کے مطابق نمبردار کو بلایا جائے۔ 6- ٹیکس وصولی کا معاوضہ نمبردار کو دیا جائے 7- نمبردار کی طرف سے ناجائز تجاوزات کی رپورٹ پر ایکشن لیا جائے 8- نمبرداروں کے ساتھ باقاعدگی سے ملاقاتیں کی جائیں تاکہ مستقل خدمات حاصل کی جا سکیں۔
پندرہ سالہ سلمان خان نویں جماعت کا طالب علم تھا، وہ دس جنوری کو جمعہ کی نماز پڑھنے گھر سے تیار ہو کر نکلا اور واپس نہیں آیا. آج سولہ دن بعد گاؤں کے بچے گھاس کاٹنے نکلے تو انہیں ایک لاش نظر آئی جسے جانور آدھےسےزیادہ کھاچکےتھے،چہرےکی جگہ صرف کھوپڑی بچی تھی.سلمان خان گورا چٹا خوبصورت لڑکا تھا جسے ماں باپ نے اس کے کپڑوں اور جوتیوں سے بمشکل پہچانا. بچے ہوں یا بچیاں، ہمارے معاشرے میں کوئی بھی محفوظ نہیں. ہمیں ایک عرصہ ہو گیا سوشل میڈیا پر مطالبہ کرتے ہوئے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے لیکن حکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی. یہ واقعہ مردان کی تحصیل تخت بھائی میں پیش آیا. اب اس مطالبے کو ایک کمپئین کی صورت میں چلانا فرض ہو گیا ہے، آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ میرا ساتھ دیں. انشاءاللہ آج سے یہ تحریک چلائی جائے گی. کیا آپ ہمارا ساتھ دینگے#batianwalanews

الخبر ( مہر ذیشان باٹی )پاکستانیوں نے ایک بار پھر الخُبر کو لاہور بنا دیا، سعودی عرب میں پاکستانیوں کی جانب سے سجائے گے بسنت میلے میں مختلف شہروں سے آئے ہزاروں افراد نے شرکت کی، آسمان رنگ برنگے پتنگوں سے بھر گیا، شرکاء کاروایتی ہلہ گلہ مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا.گرینڈ بسنت میلہ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، جانئیے مکمل تفصیل باٹیانوالا نیوز

بھیرہ۔۔۔بھیرہ بھلوال موٹر وے فلائی اوور کے ساتھ مسافر ویگن جو کہ موٹروے پر جا رہی تھی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بھیرہ۔۔۔ویگن میں آگ لگنے سے گیارہ مسافر جاں بحق۔ بھیرہ۔۔۔جھلس کر جانبحق ھونے والے چار افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ھسپتال بھیرہ پہنچا دی گیئں۔ بھیرہ۔۔۔جھلس کر جانبحق سات افراد کی لاشیں ویگن سے ابھی تک نکالی نہیں جاتی سکیں۔ بھیرہ۔۔۔جھلس جانے والے تین مردوں اور ایک بچے کو ٹی ایچ کیو ھسپتال بھیرہ پہنچا دیا گیا۔ بھیرہ۔۔۔حادثہ کا شکار ویگن بذریعہ موٹر وے لاھور سے اسلام آباد جارھی تھی۔ بھیرہ۔۔۔بدقسمت ویگن میں اٹھارہ مسافر سوار تھے۔

کراچی : چین کے شہر ووہان سے آنے والے پاکستانی طالبعلم نے بتایا کہ چین میں کروناوائرس سے لوگ خوفزدہ ہیں،جان لیوا وائرس کےباعث پاکستانی طلبہ میں شدیدتشویش ہے ،ٹیسٹ کلیئر ہونے پر مجھے واپسی کی اجازت ملی۔
تلاش گمشدہ۔۔۔۔ کمالیہ محلہ ریلوے روڈ نزد امام بارگاہ سے یہ لڑکا جس کا نام وحید شاہد ہے کل سے لاپتہ ہے نا سن سکتا ہے نا بول سکتا ہے برائے کرم جس کو بھی پتہ ہو اس نمبر پر اطلاع کر دے گھر والے بہت پریشان ہیں زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ کے ایک ماں کو اس کا گونگا بیٹا مل سکے 03336352022

(Batianwala news)وریام والا شورکوٹ :تھانہ وریام والا کے علاقے چک نمبر 493 باٹیانوالہ میں رات گئے نامعلوم چور دو دکانوں کے تالے توڑ کر بھاری نقصان کرکے فرار ،تھانہ وریام والا پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کارروائی میں مصروف ،رپورٹر مہر ذیشان باٹی

